وزیر آباد :سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

وزیر آباد :سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

وزیر آباد (نامہ نگار) سپورٹس سے وابستہ افراد روشن راہوں کے مسافر ہیں۔معاشرتی ترقی کیلئے کھیل کے میدان سجانے کی ضرورت ہے ۔

کھلاڑی امن کا سفیر بن کر قومی اتحاد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز کھوکھر نے مسلم ہینڈز پاکستان کے سپورٹس میدان پراجیکٹ کے تحت مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیر آباد کے محمد رشید فٹبال گراؤنڈ میں تیسرے سالانہ مسلم ہینڈ ز سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پنجاب فٹبال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر حافظ ذکاء اللہ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن وزیرآباد کے صدر حاجی نوید یونس پاپا،پاکستان فیڈریشن ویمن ونگ کی رکن مریم انور،پاکستانی ویمن ٹیم کی رکن ملکہ نور، سید محمد اویس و دیگر موجود تھے ۔ کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ مسلم ہینڈز دیگر رفاہی منصوبوں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی انقلابی پراجیکٹس پر عمل پیرا ہے ۔ اس موقع پرسید ضیاء النور اور مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے شعبہ ڈویلپمنٹ کے ہیڈ توقیر اقبال نے مہمان شخصیات میں یادگاری سوینئر تقسیم کیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ بھیرہ مارخور اور وزیر آباد فالکنز کے درمیان کھیلا گیا جو وزیر آباد فالکنزکی ٹیم نے جیت لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں