نوکھر:کار سواروں نے ماں کے سامنے بیٹا اغوا کر لیا

نوکھر:کار سواروں نے ماں کے سامنے بیٹا اغوا کر لیا

نوکھر (نامہ نگار)نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے ماں کے سامنے بیٹے کو اغوا کرلیا، رضیہ بی بی بیٹے کیساتھ دوا لینے نوکھر آئی، کار سوار تشدد کرتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ نوکھر کی رہائشی رضیہ بی بی اپنے بیٹے نوید مسیح کیساتھ نوکھر منڈی ہسپتال سے دوا لینے گئی ،دونوں گھر واپس جارہے تھے کہ تین نا معلوم کار سواروں نے تشدد شروع کردیا اور نوید کو گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے ، رضیہ بی بی نے پولیس کو درخواست دے دی۔واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں