ڈسکہ:ایک شخص نہر میں ڈوب گیا،لاش کی تلاش جاری

ڈسکہ:ایک شخص نہر میں ڈوب  گیا،لاش کی تلاش جاری

ڈسکہ(نامہ نگار )تحصیل ڈسکہ بی آر بی نہر میں لڑھکی پل کے قریب ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع،ابتدائی اطلاع کے مطابق شخص نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے ۔

 ریسکیو 1122 نے لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ تھانہ صدر کے علاقہ لوڑھکی پل کے قریب سالہ نصیر سکنہ اکبر آباد نہر میں نہا رہا تھا کہ اچانک نہر میں ڈوب گیا، شہریوں نے دیکھتے ہی ریسکیو 1122پر کال کی ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں