صدر گجرات چیمبر کی آر پی او سے خصوصی میٹنگ

صدر گجرات چیمبر کی  آر پی او سے خصوصی میٹنگ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)محمد منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر نے حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر ، ندیم اختر ملہی اور وقار ایوب بٹ کے ہمراہ طیب حفیظ چیمہ آر پی او گجرات و گوجرانوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔

 میٹنگ گجرات چیمبر میں جلد شروع کئے جانے والے وومین انکلیو کے پراجیکٹ کے حوالے سے تھی۔ طیب حفیظ چیمہ آر پی او نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے گجرات چیمبر کے وفد کو تفصیلی بتایا۔ انہوں نے گوجرانوالہ میں شروع کئے گئے وومین انکلیو کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا اور اس کی ورکنگ کے حوالے سے بتایا۔  اس کے علاوہ اے ایس پی رضا اور ڈی ایس پی اسد نے بھی گجرات چیمبر کے وفد کو اس پراجیکٹ کی بیرفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں