علی پورچٹھہ:بلدیہ کی غفلت ، چوکوں میں کوڑے کے ڈھیر

علی پورچٹھہ:بلدیہ کی غفلت ، چوکوں میں کوڑے کے ڈھیر

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر ) میونسپل عملہ کی نااہلی سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ۔معروف چوک چوراہے ڈمپنگ پوائنٹ بن گئے۔۔۔

صاف ستھرا پنجاب دعوے کی قلعی کھل گئی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صاف ستھرا پنجاب کے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں جن کو بلدیہ علی پور چٹھہ نے ہوا میں اڑا دیا۔شہر کے اندرون داخلی و خارجی راستے گندگی اور کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔ناکارہ اور بند سیوریج سسٹم نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔ شہر کے مختلف چوکوں منچر روڈ، چوک امیرحمزہ، رسولنگر روڈ، غفاری چوک، اڈا سونیانوالہ، قادرآباد وغیرہ پر گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تعفن پھیلا رہے ہیں۔بلدیہ عملہ سارا دن ٹولیوں کی شکل میں ریڑھی بانوں کے اردگرد وقت گزار کر گھروں کو چلے جاتے ہیں۔بلدیہ عملہ کی فوج ظفر موج شہر میں صفائی ستھرائی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری بلدیات، کمشنر، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر غفلت برتنے والے نااہل چیف آفیسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہو ئے بہتری کے اقدامات کئے جائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں