رحمت العالمین ؐ نے غلامی کی زنجیریں توڑیں:رضا ثاقب

رحمت العالمین ؐ نے غلامی کی زنجیریں توڑیں:رضا ثاقب

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا ہے کہ نبی رحمتؐ کے اسوہ حسنہ نے دشمن کو معاف کرکے دائرہ اسلام میں داخل کیا،سیرت طیبہ کی بدولت جہالت میں ڈوبے ہو ئے معاشرے کی اصلاح کی۔

 مقامی میرج ہال میں اسوہ رسول کانفرنس زیر اہتمام ادارۃ المصطفی علی پور چٹھہ کے امیر حکیم میاں محمد ندیم قادری مصطفائی منعقد ہوئی ۔ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسالت مآب کے اسوہ حسنہ نے پوری دنیا میں غلامی کی زنجیروں میں جکڑے انسانوں کو اسلام کے مطابق آزاد زندگی گزارنے کے اصول بتائے ،رحمت العالمین نے جہالت زدہ معاشرے میں اپنی سیرت اور اسوہ حسنہ سے دشمن کو معاف کرکے دا ئرہ اسلام میں داخل کیا، کفار بھی آپ کی سیرت، رحمدلی، انصاف و عدل سے متاثر ہوکر آپ کی امانت صداقت کے گواہ بننے لگے ۔ عاشقان مصطفی کی بھی اپنے ملک سے فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور صلہ رحمی کو معاشرے میں پھیلانے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔حضرت خدیجہ اپنے مال سے اسلام کی آبیاری کر کے ہمارے لیے نمونہ عمل بنیں ،ہمیں ان کی سیرت کو اپناتے ہو ئے غربت افلاس و دیگر مسا ئل میں الجھے انسانوں کی مدد کر کے اسلام کے حقیقی مقصد کو اجاگر کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں