مالٹا کے اعزازی قونصل کا دورہ گوجرانوالہ بزنس سنٹر

مالٹا کے اعزازی قونصل کا دورہ گوجرانوالہ بزنس سنٹر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )مالٹا کے اعزازی قونصل حسن محمود زیدی نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا، دورے کا مقصد پاکستان اور مالٹا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا تھا۔۔۔

 اس موقع پر حسن محمود زیدی نے جی،بی،سی میں قائم میڈ ان گوجرانوالہ انکلوژرکا دورہ کیا اور ڈسپلے کی گئی مصنوعات کے معیار کو سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، پاکستان کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے میں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات بہت اہمیت کی حامل ہیں، میڈ ان گوجرانوالہ انکلو ژرکے ذریعے مقامی صنعتوں کو اجاگر کرنا اور ایک چھت تلے گوجرانوالہ کے 30سے زائد صنعتی شعبوں کو ڈسپلے کرنا قابل ستائش ہے ،مالٹا یورپی یونین کا ایک چھوٹا مگر بہت اہم ملک ہے جو یورپ اور شمالی افریقہ کے درمیان واقع ہے ،مالٹا اپنی جغرافیائی اہمیت ،سیاسی استحکام اور دوستانہ کاروباری ماحول کے باعث عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مرکز بن چکا ہے ، ملکی معیشت کا بڑا حصہ سیاحت کے شعبے سے منسلک ہے جو مالٹا کی معاشی ترقی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان اور مالٹا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے ہم گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین جی،بی،سی احمد اکرام لون نے معزز مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی،بی،سی گوجرانوالہ کی صنعتی ترقی اور اس کی مصنوعات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں