انسداد پو لیو مہم ،ہدف سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

انسداد پو لیو مہم ،ہدف سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف 5 لاکھ 14 ہزار 982 کے مقابلے میں 5 لاکھ 17 ہزار 412 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو ہدف کا 101 فیصد ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع گجرات میں پولیو مہم 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک جاری رہی جبکہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو دو روزہ فالو اپ مہم منعقد کی گئی۔ مہم کی کامیابی کے لیے جامع مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا تھا، جس کے تحت مقررہ اہداف 100 فیصد حاصل کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او گوجرانوالہ ڈاکٹر آمنہ امجد، اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ حالیہ مہم میں 5156 اہلکاروں نے حصہ لیا، جن میں 2208 موبائل ٹیمیں، 122 فکسڈ ٹیمیں اور 33 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں