حکمران ٹولے کیخلاف حتمی کال کیلئے تیار ہیں :تصور عباس

حکمران ٹولے کیخلاف حتمی کال  کیلئے تیار ہیں :تصور عباس

ڈسکہ (نامہ نگار )تحریک انصاف حلقہ این اے 73 کے رہنما سید تصور عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے فائنل کال کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں مرشد کے نظریے پر حقیقی آزادی کے لیے نکلیں گے ۔

عمران خان کی رہائی اور جعلی سرکار سے خلاصی ہمارا ایجنڈا مقصد اور نصب العین ہے ۔ شہباز شریف صرف نام کا وزیر اعظم ہے ، فسطائیت کے ایجنڈے پر چلتی جعلی سرکار سے پاکستانی قوم کا کچھ لینا دینا نہیں قوم کا لیڈر صرف ایک ہی ہے ،ہم اس ظالم حکومت فرعون بنے حکمرانوں اور یزیدیت پر چلتے ٹولے کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔ جعلی سرکار پاکستان کو محکوم اور ہمیں غلام بنانے کی سازش کر رہی ہے لیکن ہم نہیں جھکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں