سیالکوٹ:گریجوایٹ کامرس کالج کے طلبا کیلئے تقریب

 سیالکوٹ:گریجوایٹ کامرس کالج کے طلبا کیلئے تقریب

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس کے طلبا وطالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔

مہمانان خصوصی صدرسیالکوٹ چیمبر اکرام الحق کالج کی ایلومینائی کے صدر محمد سرفراز تارڑ تھے ۔ چیمبر آف کامرس کے ارکان میاں محمدخلیل،محمد اعجاز غوری اور خالد محمود بھی مہمانوں میں شامل تھے ۔ کالج کے پرنسپل اصغر علی ڈوگر اور وائس پرنسپل پروفیسر خلیل باجوہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کو خصوصی گاؤن پہنائے ۔صدر چیمبر آف کامرس اکرام الحق نے بی ایس اور اے ڈی سی پاس آؤٹ طلباء وطالبات میں میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کی گورنمنٹ کالج آف کامرس سیالکوٹ انڈسٹری کر بہترین افرادی قوت مہیا کر رہا ہے ۔انھوں نے اعلان کیا کہ چیمبر آف کامرس کالج کے تمام طلباء وطالبات کو ملازمت دلوانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس کامرس اور اے ڈی سی کے تمام سمسٹر امتحانات میں کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 22 طلباء وطالبات میں میڈلز تقسیم کئے گئے ۔کالج کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں