راہوالی:بیوی پر تشدد، خاوند کے خلاف مقدمہ درج

راہوالی:بیوی پر تشدد، خاوند  کے خلاف مقدمہ درج

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈھینگرانوالی میں میاں بیوی کا جھگڑا ،زدو کوب اور ہراساں کرنے پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔۔۔

 ڈھینگرانوالی میں گھریلو خاتون فوزیہ کی اپنے خاوند محمد شاہد راجپوت کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر آگ بگولہ ہوکر شاہد نے اپنی بیوی کو مارنا شروع کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، بیوی نے تھانہ کینٹ میں خاوند شاہد کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں