تتلے عالی:وار داتوں میں لاکھوں روپے ، سامان چوری
تتلے عالی(نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موٹر سائیکل ودیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔مرالی والہ میں شاویز اکرم کے شو روم سے نامعلوم چورٹائر، ودیگر سامان لے گئے۔۔۔
محمد افضل کی دکان سے شافٹ ،انجن کاسامان چوری کر لیا گیا ،بڈھا گورائیہ میں منورکی بغیر نمبر موٹر سائیکل چوری ہو گئی،مرالی والہ میں محمد سلیم کی موٹر سائیکل نمبر ایل ای کے 5347نامعلوم افراد نے چوری کرلی ،کوٹ بلال میں احسان احمد کی موٹر سائیکل نمبر جی اے ایل1236گھر کے باہر سے چوری ہو گئی،مجو چک فریاد حسین کی حویلی سے 4 بکریاں،2بکرے چوری ہو گئے ،، پنڈوریاں میں اسامہ منیر کی دکان کا شٹر توڑ کر نامعلوم افراد پانچ لاکھ روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے ،ماڑی خوردمیں جمشید کی حویلی سے زرعی موٹر،علم دین کی بھی موٹر چوری ہو گئی، ْتتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔