حکمرانوں کی نااہلیوں کاخمیازہ قوم بھگت رہی ہے :مونس الٰہی
گجرات (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھر ی مونس الٰہی نے کہاہے کہ پاکستان میں ا نٹرنیٹ سروسزجان بوجھ کربند اورسلو ڈاؤن کردی گئی ہیں۔۔۔
جس سے ملکی معیشت کوشدید دھچکا لگاہے ،انٹرنیٹ بندش کے باعث بینکوں، ہسپتالوں، کاروباروں، تعلیمی اداروں،ٹرانسپورٹروں،فری لانسرز سمیت عام عوام کی مشکلات میں اضافہ ہواہے ۔ مینڈیٹ چور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اورنااہلیوں کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے عوام کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہورہاہے مگرخود غرض حکمران اپنے ہی اللے تللوں میں مصروف ہیں۔