ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے مفادات کو ترجیح دی جائیگی:حاجی امجد بٹ
راہوالی،گوجرانوالہ(نمائندہ دنیا، نیوز رپورٹر) ٹوٹی بیساکھیوں کے سہارے دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے والے ہی ڈی سی کالونی کی تعمیر وترقی کے اصل دشمن ہیں۔۔۔
این آر او کسی کو نہیں دونگا کا واویلا کرنے والاخود ممبران سے این آر او مانگ رہا ہے ، سوسائٹی کے مفادات کے برعکس کام کرنے والوں سے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہو گا ،سب سے پہلے ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے مفادات کو ترجیح دی جاے گی اور کرپٹ ٹولے کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،ان خیالات کا اظہار صدر ڈی سی کالونی حاجی امجد سلیم بٹ نے فاروق مہر، حاجی ٹیپو سلطان، میاں حماد، رانا ندیم الحسن، نبی احمد چیمہ، محسن سرفراز وڑائچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔