ہراسگی ایکٹ سے ،خوف،دھونس کا خاتمہ ہو رہا :لبنیٰ علی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ریجنل ہیڈوفاقی محتسب کی مشیرو سابق سیشن جج لبنیٰ علی نے کہا ہے کہ ہراساں کئے جانے کے خلاف قانون سے معاشرے میں بے چینی،خوف اور دھونس کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔۔۔
ملازمت کے دوران یا کسی بھی کام کے سلسلے میں ذہنی اذیت،بلیک میلنگ،اپنی مرضی کے نتائج کے لئے منفی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اس محکمہ کا قیام ہر پاکستانی کے لئے خوش آئند ہے ،تمام خواتین ،مرد اور ٹراس جینڈر بھی اس قانون کے تحت اپنی درخواست دے سکتے ہیں اگر کسی شہری کو لیگل مدد درکار ہو تو 03444367367 پر رابطہ کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹل ڈویژنل آفس میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تمام ملازمین جن خواتین بھی شامل ہیں انہیں دوران ملازمت کوئی دشواری آ رہی ہو تو یہ ایکٹ ایک نعمت ہے اس سے استفادہ کریں اس موقع پر ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ، لبنیٰ علی نے سوالات کے جوابات میں بتایا کہ اپنی من مانی کے لئے کسی بھی انسان کو کوئی حق نہیں کہ وہ ملازمین کو بلیک میل کرے یہ انکی تذلیل کا باعث بنے ۔