پنڈی بھٹیاں :فیکٹری سے جعلی کھاد، کیمیکلز برآمد

 پنڈی بھٹیاں :فیکٹری سے جعلی کھاد، کیمیکلز برآمد

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا) محکمہ زراعت کے افسر اور مقامی پولیس کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سے جعلی کھاد، کیمیکلز،بوریاں،کھاد بنانے والی مشینری اور دیگر سامان برآمد کر کے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے علاقہ محلہ عثمان غنی بند روڑ پر واقعہ فیکٹری میں  جعلی کھاد تیار کی جا تی تھی۔ اسسٹنٹ     ڈائریکٹر زراعت پنڈی بھٹیاں نے ٹیم اور پولیس کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے      جعلی کھاد،کیمیکلز،کھاد والی بوریاں مشینری     اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا،فیکٹری مالک فرار ہو گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں