ترقی کیلئے کتب بینی کا رحجان بڑھانا ہوگا :وقار احمد چیمہ
وزیرآباد(نا مہ نگار)طیب بک ڈپو اینڈ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ، ڈائریکٹر محمد آصف تارڑ۔۔۔
علامہ محمد ابراہیم محمدی،حافظ آصف عثمانی،پروفیسر محمد ارشد بخاری، مسز ارشد بخاری ، احتشام چیمہ،اے او ایجوکیشن آفتاب صادق چیمہ،خاور نعیم،رانا عرفان،غلام مصطفی،محمد فیاض،میاں شہزاد احمد،انیس جعفری، اے ای او تعظیم طاہر،رانا ناصر سمیت سکولز کالجز کے طلبا وطالبات، شہریوں نے بڑی تعداد میں کتاب میلہ میں شرکت کی۔وقار احمد چیمہ،محمد رب نواز چدھڑ نے کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت نہ تو کم ہوئی ہے اور ہی اس کا وجود خطرے میں ہے ، کتاب سے محبت اور دوستی بہت ضروری ہے ،کتب بینی کی رحجان کو بڑھانے میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اساتذہ اور والدین کیلئے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کرنا بھی ضروری ہے ،تما م ترقی یافتہ قومیں کتاب سے جڑی ہیں، پاکستان میں بھی قوم کو کتابوں سے جوڑنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔