اے سی آفس وزیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد
وزیرآباد(نا مہ نگار)اے سی آفس وزیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ سمیت تمام محکموں کے نمائندگان موجود تھے ۔
تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ نے سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوسکیں،پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری لگاکر عوام کے مسائل حل کرانے کی کوشش جاری کھیں گے اور انکی دہلیز پر ان کو ریلیف پہنچانے کو ممکن بنائینگے ۔