وزیرآباد:ایلیمنٹری سکول کے طلبا میں یونیفارم تقسیم
وزیرآباد(نا مہ نگار)ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ کی گورنمنٹ نصرت ایلیمنٹری سکول محلہ کریم پورہ میں آمد،مخیر حضرات کی جانب سے طلباء وطالبات میں یونیفارم تقسیم کئے۔
،تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او ثاقب شعیب،اے ای او آفتاب صادق چیمہ،پرنسپل زہرہ طالب قاضی،حاجی غلام مصظفی تبسم بابا سکولوں والا،ملک محمد آصف سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وقار احمد چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے نونہالوں کے ذہن صاف پرچے کی طرح ہوتے ہیں جس پرجولکھ دیا جائے گامحفوظ ہوجائے گا، ان بچوں کے ذہنوں پرہم نے اپنامستقبل تحریرکرنا ہے جسمیں ایک اچھے استادکے کردارکوبھلایا نہیں جاسکتا،تعلیم اورٹیچرقوموں کوترقی کی پٹڑی پرگاڑی کورواں رکھنے میں بنیادی کردارکے حامل ہوتے ہیں،طالب علم اپنے استاد سے جوکچھ سیکھتا ہے اس کواپنی عملی زندگی میں ڈھالتا ہے اور گورنمنٹ نصرت ایلیمنٹری سکول میں ڈسپلن ودیگر بہتر معاملات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ہم ادارہ ہذاء کی سربراہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حاجی غلام مصطفی تبسم نے کہا کہ ہر کلاس سے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو کیش پرائز دئیے جائینگے ۔