لدھیوالہ:شکایات پرکوٹ اسحاق کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ ختم
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )اے سی صدر نے کوٹ اسحاق سرکاری اراضی پر کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ ختم کروا کر مٹی ڈلوا دی۔
بد بو اور تعفن سے نجی سکول کے ایک ہزار سے زائد طالبعلم بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے بچوں کے لئے منی پارک بنایا جائے گابتایا گیا ہے کے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ نے کوٹ اسحاق واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ سرکاری اراضی پر کوڑے کا ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھا تھا جس سے فلٹر یشن پلانٹ کے ساتھ واقع نجی سکول میں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات بدبو اور تعفن کے باعث بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے جس کی نشاندہی روزنامہ دنیا نے کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے اے سی صدر حلیمہ منیر نے سی او میونسپل کمیٹی لدھیوالہ سدرہ ڈارکو ڈمپنگ پوائنٹ ختم کرنے کے احکامات دئیے تھے جسکے بعد ڈمپنگ پوائنٹ کو ختم کر کے مٹی ڈال دی گئی ہے میونسپل کمیٹی کے ترجمان کے مطابق گھاس اور پودے لگا کر بچوں کے کھیلنے کے لئے منی پارک بنایا جائے گا۔