پپلی گورائیہ میں قبرستان کے قریب لڑکے کی لاش برآمد
تتلے عالی(نامہ نگار)پپلی گورائیہ سے 16سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔ نواحی گاؤں پپلی گورائیہ قبرستان کے قریب سے 16سالہ عبدالوہاب کی لاش ملی ہے۔۔۔
جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نوشہرہ ورکاں ہسپتال پہنچا دی ۔پولیس نے مقدمہ د رج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔