کوٹ اسحق میں ایک ماہ سے سیوریج بند ،پانی جمع

کوٹ اسحق میں ایک ماہ سے سیوریج بند ،پانی جمع

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )کوٹ اسحق کے گلہ پمپ والا کی گلی مسجد والی میں ایک ماہ سے سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے جہاں نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں دکانوں سے سودا سلف لینے کیلئے جانے والی خواتین بھی پریشانی کا شکار ہیں ۔

میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے علاقے کوٹ اسحق کے گلہ پٹرول پمپ والا میں گلہ مسجد بیت الرحمن والی میں بند گٹروں کی وجہ سے سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے مکین پھٹ پڑے ۔محمد تنویر ،رفاقت علی ،حاجی صابر اور اختر علی نے بتایا کہ ہم جب بھی میونسپل کمیٹی میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کا کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے آپ جائیں ہم سینٹری ورکر بھیج رہے ہیں اور اسی طرح ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسجد جانے والی نمازیوں کو متبادل راستہ نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ ثریا بی بی ،فرحت ،نائلہ بی بی نے بتایا کہ ہمیں دکان سے سودا سلف لانے کیلئے دن میں کئی بار سیوریج کے پانی سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بچے اور بڑے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ سیوریج کی نکاسی کروا کر انہیں مشکلات سے چھٹکارا دلایا جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں