جامکے چٹھہ:گلی محلوں میں کیمیکل زدہ دودھ سر عام فروحت

جامکے چٹھہ( نامہ نگار) جامکے چٹھہ اور اردگرد کے قصبات کے گلی محلوں میں کیمیکل زدہ دودھ سر عام فروحت ہونے لگا، دودھ پینے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، فوڈ اتھارٹی تماشائی بن گئی ۔
جامکے چٹھہ ، رسول نگر ،منڈیلہ چٹھہ، سلہو کی چٹھہ ،ساروکی چیمہ ،دلاور چیمہ کلاں ، دھاروال کنگ ہیڈ خانکی ،رتہ سخی و دیگر قصبات میں مائع، پا ئوڈر، یوریا و دیگر مختلف قسم کے پائوڈر کوسادہ پانی میں ملا کر دیدی دلیری سے فروحت کیا جا رہا ہے ، دودھ مافیا نے گھروں کے اندر اڈے بنا رکھے ہیں جو پانی میں پائوڈر ملا کر اس کو دودھ بنا کر گلی محلوں میں با آسانی فروحت کرتے ہیں، کیمیکل زدہ دودھ پینے سے شہری اور خاص طور پر بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ، کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ سے کیمیکل ملا دودھ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔