پاسپورٹ آفس حافظ آباد کا ڈلیوری کائو نٹر 24 گھنٹے فعال
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)انچارج پاسپورٹ آفس ضلع حافظ آباد عمران عارف چھینہ نے کہا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور زونل ہیڈ سینٹرل پنجاب خالد عباس کے احکامات پر فوری عمل کرتے ہوئے۔۔۔
ہوئے پاسپورٹ آفس حافظ آباد کے ڈلیوری کائو نٹر کو شہریوں کیلئے 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے ۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کی شب و روز محنت سے نہ صرف پاسپورٹس کے حصُول کا عمل انتہائی تیز تر ہو گیا بلکہ ملک بھر سے پاسپورٹس کا بیک لاگ بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے ۔ انچارج پاسپورٹ آفس عمران چھینہ نے مزید بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور زونل ہیڈ کے ویژن کے مطابق ضلع حافظ آباد کے شہریوں کے لئے پاسپورٹ کے عمل کو صاف شفاف اور خوشگوار ماحول میں مکمل کرنے کیلئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر پاسپورٹ کے حصُول کے عمل کے حوالے سے تاریخی اقدامات کرنے پر ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور زونل ہیڈ خالد عباس کا شکریہ ادا کیا اور انچارج عمران عارف چھینہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔