عالم چوک:ٹپ کی تقسیم پر جھگڑا ویٹر وں کا ایک دو سرے پر تشدد

عالم چوک:ٹپ کی تقسیم پر جھگڑا  ویٹر وں کا ایک دو سرے پر تشدد

عالم چوک (نمائندہ خصوصی)اعوان چوک میں ہوٹل پر ملنے والی ٹپ کی تقسیم کا تنازع، ویٹروں کا ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے تشد د ،دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ اعوان چوک میں واقع ہوٹل کے ویٹروں شہباز اور فرید کے درمیان گاہکوں سے ملنے والی ٹپ کی تقسیم پر جھگڑا ہو گیا جس پر دونوں نے ایک دوسرے کو ڈنڈوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا، ہوٹل مالکان اور لوگوں نے بیچ بچائوکرانے کے بعد دونوں زخمیوں کو مرہم پٹی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں