حافظ آباد :میونسپل کمیٹی عملہ کی ریڑھیوں کی توڑ پھوڑ

حافظ آباد :میونسپل کمیٹی عملہ کی ریڑھیوں کی توڑ پھوڑ

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا )میونسپل کمیٹی کے کرپٹ ملازمین اور کالی بھیڑوں نے تجاوزات دورکرنے کی آڑ میں غریب مزدوروں کی ریڑھیوں کی توڑ پھوڑ کرنا شروع کردی جس سے غریب ریڑھی بان سراپا احتجاج بن گئے ۔

مذکورہ ریڑھی بانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن بھر محنت مزدور ی کرنے کے بعد فارغ ہوکر رات کے وقت جب اپنی ریڑھیاں خالی کرکے کھڑی کرتے ہیں تو میونسپل کمیٹی کی کالی بھیڑیں انکی ریڑھیوں کی توڑ پھوڑ کرکے رفوچکر ہوجاتے ہیں جسکے بعدوہ اور انکے بچے روتے کرلاتے پھرتے ہیں ۔ان غریب مزدوروں اورریڑھی بانوں نے کہا کہ ریڑھیاں توڑے جانے کے بعدوہ اب نہ تو اپنے بچوں کی روزی کما سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات دورکرنے کی آڑ میں غریب مزدورطبقہ کو بے روزگارکرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں