حافظ آباد :جشن سٹیم،ہائی سکول نمبر 1 کی پہلی پوزیشن

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا )گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حافظ آباد کے ہونہار طلباء نے جشن سٹیم میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو 2لاکھ روپے کی انعامی رقم کے چیک دئیے ۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات،سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری انور علی جاوید بھی تقریب میں شریک تھے ۔پوزیشن ہولڈر طلباء اشتیاق علی اور فیضان شفقت نے وزیر اعلیٰ سے اپنے یونیفارم کوٹ پر آٹو گراف بھی لیے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جشن سٹیم مقابلہ جیتنے پر طالب علموں اشتیاق علی،فیضان شفقت،پرنسپل عنایت اﷲ،کلاس ٹیچر نصر اﷲ ساجد کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جشن سٹیم مقابلہ جا ت کے انعقاد سے طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں سمیت انکی ذہنی و تخلیقی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا۔