گجرات:تجاوزات خاتمے کے بعد دکانوں کے سامنے تزئین و آرائش شروع

گجرات (سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی نگرانی میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد دکانوں کے سامنے تزئین و آرائش، رنگ و روغن کا کام شروع کر دیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور بہتر کاروباری ماحول کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔