فن کے جوہر دکھانے والے ماتھے کا جھومر:ملک راحت

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سینئر نائب صدر الیکٹرونکس ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک راحت اعوان نے کہا ہے کہ فن کے جوہر دکھانے والے۔
کھلاڑی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ذکی حیدر کو چیمپئن گوجرانوالہ ڈویژن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ایسے نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جو اپنا اور قوم و ملک کا نام روشن کر رہے ہیں زکی حیدر دوسرے نوجوانوں کے لیے نمونہ ہے جو کھیلوں میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ایسے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذکی حیدر کو چیمپئن گوجرانوالہ ڈویژن، چیمپئن سیالکوٹ، مسٹر جونیئر سیالکوٹ، مسٹر جونیئرا گو کی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ادارہ کی جانب سے ایوارڈ دیا، ملک راحت اعوان نے مزید کہا کہ کھیلوں کو حکومتی سطح پر سپورٹ حاصل ہونی چاہیے ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور وہ کھیلوں کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں سپورٹس میں دلچسپی لینے والے نوجوانوں کا قوم پر بہت بڑا احسان ہے کیونکہ اس وقت بے شمار نوجوان ثقافتی سرگرمیوں اور کھیلوں میں دلچسپی لینے کی بجائے انٹرنیٹ سے ملی جلی سرگرمیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔