طلبہ کو حصول تعلیم کیلئے موافق ماحول فراہم کر رہے :ڈی سی

طلبہ کو حصول تعلیم کیلئے موافق ماحول فراہم کر رہے :ڈی سی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سستا ماڈل بازار پیپلز کالونی کا دورہ کیا، منیجر ماڈل بازاراور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے ۔

دورے کے دوران انہوں نے بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز، سہولیات اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی، قیمتوں کے تعین اور عوام کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار میں مزید بہتری کے اقدامات پر زور دیا تاکہ عوام کو معیاری اور مناسب نرخوں پر اشیا دستیاب ہو سکیں۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بہاری کالونی دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت ضلع کے سکولوں میں ترجیحی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کا مقصد سکولوں میں زیر تعلیم طلباوطالبات کو حصول تعلیم کیلئے ہر لحاظ سے موافق ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہلال احمر ڈسپنسری بہاری کا دورہ کے دوران تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ڈسپنسری کی تزئین وآرائش مقررہ وقت پر مکمل کی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں