حافظ آباد میں گیپکو کے زیر اہتمام سیفٹی سیمینار

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں گیپکو کے زیر اہتمام سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین گیپکومحمد محسن۔۔۔
ایس ڈی اوزمیاں ظفر اقبال، حامد زمان تارڑ، محمد ہارون نے کہا کہ گیپکو ملازمین اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی دن رات خدمت میں مصروف ہیں ۔ملازمین کو چا ہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ کٹ کا ضرور استعمال کریں اور بغیر کٹ کے کام نہ کریں کیونکہ تھوڑی سی غفلت اور لاپرواہی سے انکی جان جاسکتی ہے ۔ سیمینار سے واپڈا لیبر ہائیڈروالیکٹرک یونین کے رہنماؤں عبدالرزاق مغل، ڈاکٹر نسیم ، رائے سکندار نواز، باؤ احمد ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔