بیرون ملک غیر قانونی ہجرت روکنے کیلئے آگاہی مہم کا حکم

بیرون ملک غیر قانونی ہجرت روکنے کیلئے آگاہی مہم کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔لیفٹیننٹ کرنل محمد عمیر ، ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سیفی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کے علاوہ ایف آئی اے ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، کسٹمز، گیپکو، سول ڈیفنس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقامی حکام اور نمائند وں نے شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر نے ایف آئی اے کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ ضلع سیالکوٹ سے غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے اور انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے بیچ کنی عملی اقدامات کئے جائیں۔ اسی طرح ٹریفک پولیس کالجز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جامع آگاہی کیلئے پروگرام کا انعقاد کریں اور ان کو اوور سپیڈ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے گداگری کے خلاف جاری مہم کو تیز کی ہدایت کی اور کہا پولیس ، سپیشل برانچ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ملکر مہم کامیاب بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کی جانب سے بجلی کی مد میں گیپکو کو فوری بلوں کی ادائیگی کیلئے واجبات کی ریکوری تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سلف جنریشن ریسورسز سے پیمنٹ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ گیپکو بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کے لائن لاسز 5 فیصد سے کم ہیں جبکہ جون تک ریکوریوں کی بدولت یہ شرح مزید کم ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں