مدثر اقبال ایس پی بن گئے آ ئی جی نے بیج لگائے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) ڈی ایس پی مدثر اقبال ایس پی بن گئے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں ایس پی کے بیج لگائے ۔۔
وہ نوشہرہ ورکاں میں بطور ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سرپرست اقبال صدیق سدھو، خالد نذیر مصطفائی، سابق چیئرمین یونین کونسل غلام صفدر گجر اور صائم شہزاد گجر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔