قومی اتحاد سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائینگے :ڈی سی

قومی اتحاد سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائینگے :ڈی سی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) یوم پاکستان صرف تاریخی دن نہیں بلکہ ہمارے قومی اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی تجدید کا دن ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 قرارداد پاکستان نظریے کی بنیاد پر علیحدہ وطن کے حصول کیلئے ہمارے آباؤاجداد اور عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دینا اور قومی اتحاد سے پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنانا ہے ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے شرکا ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اظہار خیال۔ یوم یاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دفتر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی، پرچم کشائی کے بعد ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں سیالکوٹ روڈ دستگیر چوک تک ریلی بھی نکالی گئی، شرکا نے سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے ، ریسکیو 1122 سول ڈیفنس کے جوانوں نے سلامی پیش کی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ، تقریب کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ پروقار تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی) اقرا مبین گوندل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور‘علما کرام‘ کرسچن کمیونٹی‘سرکاری ملازمین سکول و کالجز کے طلبا، اساتذہ، سول سوسائٹی ‘پولیس‘ 1122 ریسکیو، پولیس، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ، جی ڈبلیو ایم سی، ایجوکیشن، ہیلتھ، واسا، سمیت سول سوسائٹی، ضلعی انتظامیہ کے افسر وں و ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں