پنجاب ہائی وے پٹرول کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول ذوالفقار علی ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی آپریشن الحب جاری ہے۔
آپریشن الحب کے تحت مستحق خاندانوں اور شہریوں کیلئے افطار اور کھانے کا انتظام کیا گیا اور مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول ذوالفقار علی ورک کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ریجن بھر میں مستحق خاندانوں اور شہریوں کی امداد کر رہی ہے ۔