سیوریج 6 ماہ سے بند ،کوٹ اسحاق قبرستان والا بازار جوہڑ

سیوریج 6 ماہ سے بند ،کوٹ اسحاق قبرستان والا بازار جوہڑ

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )کوٹ اسحاق قبرستان والا بازار 6 ماہ سے جوہڑ میں تبدیل ہو چکا ہے ،مقامی لوگ جنازے بھی گندے پانی سے لیکر گزرنے پر مجبور ہو گئے۔۔

 ، اذیت بھری زندگی گزار رہے ہیں، بار ہا درخواستوں کے باوجود پانی کی نکاسی نہ ہو سکی، شہری پھٹ پڑے ۔تفصیل کے مطابق جی ٹی روڈ سے کوٹ اسحاق کے مرکزی قبرستان جانے والے بازار کی سیوریج کی لائن6ماہ سے بند ہونے سے بازار جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے ، اس حوالے سے علاقہ مکینوں ابرار مغل ،بلال گوندل، شیخ ارسلان ،شیخ سفیان نے بتایا کہ ہمیں قبرستان میں جانے کیلئے میت سمیت گندے پانی سے گزر کر جانا پڑتا ہے ،سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے واسا افسر وں کو کئی درخواستیں دے چکے ہیں لیکن 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ کوٹ اسحاق قبرستان والا بازار کی سیوریج کی لائنوں کی صفائی کے لئے واسا حکام کو احکامات دیں اور ہمیں اذیت سے نجات دلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں