نوشہرہ ورکاں :سرکاری ملازمین نے روایتی لباس پہن کر پنجابی کلچرل ڈے منایا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پنجاب بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی پنجابی کلچرل ڈے جوش وخروش سے منایا گیا۔۔
سرکاری اداروں کے ملازمین نے پنجابی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی لباس زیب تن کیا ، خصوصاً پگڑیاں پہنیں جو پنجابیوں کی آن، بان اور شان ہیں ۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کھارا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ٹو نوشہرہ ورکاں میں سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی ہدایت پر خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں جس میں ڈھول پر لڈی رقص، پنجابی کھانے اور رہن سہن سمیت دیگر پنجابی ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ کلچرل ڈے منانے کا مقصد نئی نسل کو پنجابی روایات سے روشناس کرانا ہے ۔