گرین بیلٹس میں تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایات

گرین بیلٹس میں تجاوزات  فوری ختم کرنے کی ہدایات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے شہر میں صفائی نظام کی بہتری، تجاوزات فری گوجرانوالہ بنانے کے سلسلہ میں ہنگامی دورے جاری، انہوں نے بختے والا روڈ اورجی ٹی روڈ گرین بیلٹس کا دورہ کرتے ہوئے گرین بیلٹس میں ریڑھی بانوں کی طرف سے قائم کی گئی۔

 تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ گرین بیلٹس کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اقبال ہائی سکول جی ٹی روڈ کا دورہ کیا، اساتذہ سے کہا کہ وہ طلبا میں خود اعتمادی بڑھانے کیلئے انہیں کم از کم ہفتہ میں ایک بار سٹیج پر کھڑے ہونے اور گفتگو کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں