تتلے عالی:مقدمہ کے گواہ کو رائفلیں تان کر دھمکیاں
تتلے عالی(نامہ نگار)مقدمہ کے گواہ کواسلحہ سے دھمکانے پر5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
نواحی گاؤں ہردواودھے کا رہائشی محمد بوٹا گزشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے ہمسائیوں کے ساتھ گھر پر آیا گاڑی حویلی میں کھڑی کی اسی دوران چھت پر علی حسن،عبدالستار،جمشید اوردو نامعلوم مسلح شخص کھڑے تھے ،ملزموں نے بوٹا کو دیکھتے ہی رائفلیں تان لیں کہ ڈر کر کمرے میں چھپ گیا،ملزم دروازہ توڑتے رہے ۔