پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے :پیپلز پارٹی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا اعلان کر کے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جو کہ افسوس ناک ہے۔
عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینا مسلم لیگ ن کی حکومت کے ایجنڈے میں موجود نہیں،بلوچستان کی ترقی کے نام پر عام آدمی کے حق پرڈاکہ نہیں ڈالاجاسکتا،عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم اور زیادتی ہے ، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے ، ورنہ پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے کچہری میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں مالک ورک،طارق محمود مغل پیپلز لائرز فورم ڈویژن کے صدر شہزادہ عرفان،گوجرانوالہ کے صدر ناصر عبادت ملک ، جنرل سیکرٹری احد محمود ،شاہد اسلام کمبوہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مسلسل دو ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام دشمنی ہے ۔