حکومت کا فنڈز دینے سے انکار:نئے سرکاری ہسپتالوں کے منصوبے ختم

حکومت کا فنڈز دینے سے انکار:نئے سرکاری ہسپتالوں کے منصوبے ختم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے فنڈز کی فراہمی سے انکارکردیا اور حکومتی ارکان اسمبلی کی رسائی نہ ہونے پر گوجرانوالہ میں تین نئے سرکاری ہسپتالوں کے منصوبہ جات ختم کردئیے گئے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور قائم کرنے کا پلان بھی مؤخر کردیا گیا۔

سابق دور حکومت میں تین نئے سرکاری ہسپتالوں کے قیام کیلئے بنائے گئے پی سی ون پر اعتراضات لگائے گئے تھے جو موجودہ حکومت نے فنڈز جاری نہ کرنے کی ہدات کرکے منصوبوں کو ختم کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ شہر کے نوشہرہ روڈ پر واقع شہید صغیر پارک پر 120بیڈز پر مشتمل بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دی گئی تھی جس کیلئے 63کروڑ49لاکھ 51ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا جس کا تین بار پی سی ون تیار کیا گیااس کے علاوہ کھیالی میں60بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کیلئے تیس کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا،کامونکی میں مزید120بیڈز پر مشتمل الگ ہسپتال قائم کرنے کیلئے 28کروڑ کا ابتدائی فنڈز مختص کیا گیالیکن پنجاب حکومت نے فنڈز کی عدم دستیابی اور اراضی ایکوائر نہ ہونے پر منصوبوں کو ختم کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں