حکومت انڈسٹری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے :عبدﷲ بیگ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ کے رہنما عبدﷲ بیگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔
بجلی کی قیمت کم ہونے سے عوام اور کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا موجودہ حکومت غربت کے خاتمہ معاشی استحکام اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے سستی بجلی سے ملک میں خوشحالی آئے گی انہوں نے نے بجلی کی قیمتوں میں گھریلو صارفین کیلئے 7.41 روپے اورصنعتوں کیلئے 7.59 روپے فی یونٹ کم کرکے احسن اقدام اٹھایاہے جس پر بزنس کمیونٹی موجودہ حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔