راہوالی :جامعہ چشتیہ میں جماعت اہلسنت کاتربیتی کنونشن
راہوالی (نامہ نگار)ہوس پرستی، افراتفری، انتشار، کے موجودہ دور میں صلح امن بھائی چارے آپس میں پیار اور محبت کا درس دیتے ہوئے۔۔۔
معاشرہ کو سدھارنے کے لیے دین اسلام کی تعلیم دینے کے لیے مساجد دینی مدارس کو آباد کرنے والے پیشہ پیغمبری کو اپنائے ہوئے علما کرام اپنی صلاحیتوں سے قرآن مجیدکے علم اور عشق رسول ؐکو مسلمانوں کے دلوں میں اجاگر کرنے والے آئمہ کرام،مشائخ عظائم کا اہم کردار ہے کیونکہ مساجد اور دینی مدارس ان لوگوں کی کوششوں اور علم سے آباد ہیں جس کے لیے نامساعد حالات کے باوجود بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے کیونکہ دین اسلام حقوق اﷲ کیساتھ حقوق العباد کا بھی درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ چشتیہ ضیاء القرآن راہوالی میں جماعت اہلسنت کی طرف سے منعقد ہونیوالے علما کے تربیتی کنونشن اور علاقہ کی عظیم سماجی شخصیت مشتاق احمد بادل مرحوم کی وفات پر ان کی عوامی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بزم چشتیہ کے تعزیتی کنونشن سے مہتمم اعلیٰ جامعہ پروفیسر شبیر حسین چشتی، پیر خالد حسن مجددی، ڈاکٹر مفتی ابوبکر صدیق، علامہ زاہد حبیب قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔