جمعیت اشاعت توحید والسنتہ کی اسرائیل کیخلا ف ریلی
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)جمعیت اشاعت توحید والسنتہ کے زیر اہتمام اسرائیل کے خلا ف ریلی، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجمعیت اشاعت توحید والسنتہ سٹی ، نوجوانان جمعیت کے زیر اہتمام غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت اور فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف شیخو پورہ موڑ سے شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ظہیرالدین بابر، ممبر ضلعی امن کمیٹی حافظ شہباز رسول،مفتی عبدالقاہرجرجانی نے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ کروڑوں پاکستانی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے ہمیں آج ہی یہ عہد کرنا ہے کہ نہ خود اسرائیلی مصنوعات استعمال کریں گے اور نہ ہی اپنے بچوں کو کرنے دیں گے ،ہمیں اجتماعی سوچ کو آگے بڑھانا ہو گا،اپنی اپنی جماعتوں اور گروپوں کے خول سے باہر نکلیں ورنہ آپ کا نام لینے والے بھی مار دئیے جائیں گے ، خدارا مغربی آقاؤں کی خوشنودی چھوڑ کر اﷲ کی خوشنودی کے لئے آگے بڑھیں،ریلی کے اختتام پر عثمان غنی بٹ اور مولانا اعجاز غزنوی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے ۔