سیالکوٹ :پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کے تحت واک کا اہتمام
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹیٹ بینک کا پاکستان فنانشل لٹریسی ویک کے تحت رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام ، چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان فوزیہ اسلم کی زیر صدارت فنانشل لٹریسی واک نکالی گئی۔۔۔
گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی میں منعقدہ واک میں مختلف سرکاری اور نجی مالیاتی اداروں ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی و رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام نے کہا کہ واک کا مقصد مالی آگاہی، شمولیت اور خود مختاری کو فروغ دینا ہے ۔ منیجر بینک فوزیہ اسلم نے کہا کہ مطابق رواں برس لٹریسی ویک کا عنوان’’مالیاتی شمولیت بذریعہ تعاون اور اختراع‘‘رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کا مقصد افراد کو مالیاتی فیصلے بہتر طریقے سے کرنے کے قابل بنانا، ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کو اپنانے کی ترغیب دینا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ احسن اقدام ہے ، اس سے ملک بھر میں مالی خواندگی اور شمولیت کے فروغ میں اضافہ ہوگا۔مالیاتی خواندگی طالبات کو زندگی کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتی ہے ۔