ایف آئی اے پورٹل میں ٹریول ایپ متعارف کرانے کی تجویز
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان اوورسیز کمیونٹی ملاوی کے صدر چودھری کرامت اﷲ ملاوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے پورٹل میں افریقی ممالک سے متعلقہ شکایات درج کرائی ہیں جس میں خصوصی طور پرافریقہ میں بسنے والے جو پرمٹ ہولڈر تھے۔
جب وہ ریٹرن ٹکٹ پر واپس آتے تھے تو واپسی پر پروٹیکٹر لگوانے و دیگر حیلے بہانوں سے آف لوڈ کیا جاتا تھا اسکے بارے میں تفصیلاً آگاہ کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر ایک دفعہ کا معاملہ ہوتا ہے ۔جبکہ جو لوگ مستقل وہاں رہتے ہیں یا دو سے تین دفعہ ٹریولنگ ہسٹری رکھتے ہیں انہیں پروٹیکٹر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے پورٹل میں ٹریول ایپ متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ تاکہ مسافروں کو ایئر پورٹ جاکر دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے وہ قبل ازوقت ہی ڈا کو منٹس کلیئر کرا سکیں ۔