مضر صحت مشتروبات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت کے ساتھ ضلع بھر میں مضر صحت اور جعلی مشروبات فروخت کرنے والے مشروبات پوائنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم ، پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ ،فوڈاتھارٹی کوان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کردی۔
جبکہ مضر صحت اور جعلی مشروبات اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنیوالے دکانداروں اور ریڑھی بانوں پر پابندی عائد کرکے انہیں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں موسم گرما کی شدت کے ساتھ ہی شہریوں کو مختلف ذائقوں اور قوت بخشی کے مشروبات اور اشیاء فروخت کرنے والے پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ غیر قانونی ،مضر صحت مشروبات اور اشیا فروخت کرنے والے سینکڑوں پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا جائے گا اورمالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے موسمی تبدیلی کے باعث مضر صحت اشیااور مشروبات فروخت ہونے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس پر حکومتی اداروں نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔