ترقی کیلئے آ ئین و قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہوگی :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے ۔۔
کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھاری مینڈیٹ دیا ،ملک پر غیر آئینی حکومت مسلط کی گئی جس کی وجہ سے ملک میں انتشار اور بدامنی کی فضا ہے ،پاکستان میں جس دن آئین وقانون کی بالادستی ہوگی جس دن عدلیہ آزاد ہوگی اور فیصلے آئین وقانون کے مطابق ہونگے تو پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کریگا، پوری قوم کی نظریں اعلیٰ عدلیہ پر لگی ہیں حکمران ٹولہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہے ظلم اور جبر کی سیاہ رات کو بالاخر ختم ہونا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، انتظار حسین پنجوتہ، صدر لاہور ہائیکورٹ آصف نسوانہ، عالیہ حمزہ، مرکزی رہنما عمر فارو ق ڈار،علی اسجد ملہی، صاجنرادہ حامد رضا، ضلعی صدر امجد علی باجوہ،مجسم زرخیز انور خان،بیرسٹر جمشید غیاث،حافظ عمار رضا بھی موجود تھے ۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جس جبر کا سامنا ہے وہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ، بانی پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کی وجہ سے عوام کو شعور ملا ہے جس کی وجہ سے روایتی سیاسی جماعتیں شدید خوفزدہ ہیں ہم ملک کو حقیقی آزادی کی منزل تک پہنچانے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے جو جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔