سیالکوٹ:جعلی نکاح نامہ زیادتی بلیک میلنگ ،ایک ملزم گرفتار
سیالکوٹ( نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر )جعلی نکاح نامہ، زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور رقم وصول کرنے والے 5افراد کیخلاف مقدمہ درج۔۔
ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ حمزہ غوث میں پولیس نے ناہید اختر کی رپورٹ پر زنا بالجبر کرنے ، وڈیو بنا کر بلیک میل کرکے دو موبائل فون، لاکھوں روپے کے طلائی زیوارت، لاکھوں روپے ہتھیانے ،جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزام میں یونس خان، نعیم، خاور، محمد دین اور احسان الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرکے یونس کو گرفتار کرلیا۔