ملکہ سے گلیانہ چو ک تک اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلی

ملکہ سے گلیانہ چو ک تک اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلی

گلیانہ(نامہ نگار )قصبہ ملکہ سے گلیانہ چو ک تک اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ر یلی میں مفتی محمد ز بیر، مفتی شا ہد ا قبا ل مدنی، مفتی ڈا کٹر سعد کا مرا ن، مو لا نا عبد ا لحمید بلو چ، مو لا نا انعا م الحق ملا گر،مو لا نا خا لد محمو د طا ہر، مو لا نا آ صف ہز ا رو ی پلاہو ڑ ی، مو لا نا حذ یفہ اقبا ل، مو لا نا عد یل الر حمن کو ٹلہ،ملک محمد اقبا ل اعوا ن سا بق چیئر مین یو سی ملکہ، را جہ عا بد حسین ملا گر سا بق نا ظم یو سی ملکہ، ملک ا شفا ق حسین اعوا ن سا بق کو نسلر ملکہ،ملک صا بر حسین اعوا ن عما ن، اظہر حسین اعوا ن فر نیچرز، عثما ن اکر م اعوا ن،عبد ا لغفا ر اعوا ن، حا فظ کا مل حسین، حا فظ عامر اقبا ل اعوا ن،ملک فو ا د یو نس اعوا ن یو کے ،مبشر عبد ا لقیو م اعوا ن، احتشا م حسین اعوا ن TMAَ، بلا ل ظفر اعوا ن نمبر دار سمیت سینکڑو ں افر اد نے شر کت کی۔ ریلی کا آغاز ملکہ اڈا سے ہوا جو شاہین چوک ملکہ سے گزرتی ہوئی گلیانہ پہنچی۔ ڈیر ہ را جہ عا بد حسین ملا گرپر ریلی کے شر کا کو ریفر یشمنٹ کر ا ئی گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم انسانیت سوز ہیں جن پر عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کو قومی و دینی فریضہ سمجھیں اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں